- لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان اور پولیس کے درمیان رات بھر جھڑپیں جاری رہیں۔
لاہور زمان پارک میں رات پھر پولیس شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ پی ٹی آئی کارکنان مزاحمت کرتے رہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے مال روڈ پل کا کنٹرول سنبھال لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پولیس نے زمان پارک آنے اور جانے والے راستوں کا بھی کنٹرول سنبھال لیا۔
پولیس کی بھاری نفری واٹرکینن اور بکتربند گاڑی کے ساتھ دھرم پورا پل پہنچی۔