اگرتوشہ خانہ تحائف کو غلط طریقے سے حاصل کیا ہو تو ضرور کارروائی کی جائے،شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی (shahid khaqan abbasi)

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر میں نے توشہ خانہ سے تحائف غلط  طریقے سےحاصل کیے تو ضرور کارروائی کی جائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے، بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کرایا جاتا ہے، توشہ خانہ تحفے کی قیمت کا تعین کراتا ہے، تحفے کو حاصل کرنے کیلئے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر میں نے تحائف کو غلط طریقے حاصل کیا ہو تو ضرور کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی لگا دی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں لیکن فیصلے نہیں ہو رہے ہیں جب کہ نئے چیئرمین نیب غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں سیاست دانوں کے بے شک چلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی پارٹی بنانے کی کوئی کوشش نہیں، ن لیگ ہی ہماری پارٹی ہے۔ پاکستان ویسے بھی سیاسی جماعتوں میں خود کفیل ہے۔


متعلقہ خبریں