ڈاکو باپ نے اپنے ہی بیٹے کو لوٹ لیا

Dollar

ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کی شامت آگئی


اسکاٹ لینڈ: ڈاکو باپ نے ڈکیتی کے دوران انجانے میں اپنے ہی بیٹے کو لوٹ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے 17 سالہ نوجوان کو ایک شخص نے پیچھے سے دبوچ لیا اور گردن پر چاقو رکھ کر لوٹ لیا۔

ڈکیتی کا شکار ہونے والے نوجوان نے ڈکیت کا چہرہ تو نہیں دیکھا لیکن آواز پہنچان لی اور وہ حیران رہ گیا کہ ڈاکو کوئی اور نہیں بلکہ خود اس کا والد ہے۔ پھر نوجوان نے اپنے والد سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کو معلوم ہے کسے لوٹ رہے ہیں ؟ لیکن ڈاکو نے آواز کو سنی ان سنی کر دیا۔

ڈکیت نے نوجوان سے کہا کہ مجھے تم کو جاننا ضروری نہیں، پیسے نکالو اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا لیکن لڑکا فوراً ہی اپنے والد کی جانب مڑا اور کہا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں ؟ ڈکیت اپنے بیٹے کو دیکھ کر انتہائی شرمندہ ہو گیا اور معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا، میں مجبور ہو گیا تھا۔

نوجوان نے فوراً گھر پہنچ کر اہلخانہ سے مشورہ کیا اور پھر پولیس کو طلب کر لیا جس کے بعد پولیس مجرم کو گرفتار کر کے لے گئی۔


متعلقہ خبریں