جج کو دھمکی دینے کا کیس:عمران خان عدالت نہیں آتے تو وارنٹ گرفتاری جاری کر دونگا، جج


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ آج اگر عمران خان عدالت نہیں آتے تو ان کے وارنٹ جاری کر دوں گا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

جج نے کہا کہ اگر عمران خان آج عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کروں گا۔عدالت نے سماعت میں ساڑھے 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی۔

سول جج رانا مجاہد رحیم نے اس موقع پر عمران خان کے پیش ہونے کے لیے وقت ایک بار پھر بڑھا دیا اور کہا کہ عمران خان کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہے، عدالتی وقت ختم ہونے تک انتظار کر لیتے ہیں، اگر عمران خان نہ آئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیں گے۔

سول جج نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کررہا ہوں۔عمران خان کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں