عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس لاہور پہنچ گئی

اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں، سب سے بات کروں گا، کپتان کے بغیر میچ کھیلنا چاہتے ہیں، عمران خان

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کرایس پی سٹی ندیم ٹیم کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔

پولیس ٹیم کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کرلاہور آئی ہے۔

ایس پی سٹی ندیم احمد کی ٹیم میں ڈی ایس پی عبدالستار اچکزئی اور سب انسپکٹر ملک حمید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں