عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ نگراں وزیراعظم


سوات: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ اپنے آبائی علاقے میں بجلی اورسڑکوں  کے مسائل سے بھی آگاہ ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے سوات پہنچنے پرلوگوں سے گفت و شنید کررہے تھے۔ غیر معمولی سیکیورٹی کے ساتھ انہوں نے آبائی شہر مینگورہ کا دورہ کیا، والدین کی قبروں پہ حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

جسٹس (ر) ناصرالملک نے سوات میں غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگراں کابینہ کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئین میں نگراں وزیراعظم کی مدت دوماہ سے زیادہ نہیں ہے اورعام انتخابات وقت پرہوں گے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ سوات کے لوگ میری نامزدگی پر بہت خوش ہیں جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اپنے علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرانے کی کوشش کروں گا۔

جسٹس( ر) ناصر الملک پاکستان کے ساتویں نگراں وزیراعظم ہیں۔


متعلقہ خبریں