وزارت خزانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے پر رضامند


وزارت خزانہ نے الیکشن کے لیے فنڈز کے حوالے سے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔سیکریٹری وزارت خزانہ حامد یعقوب شیخ نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو انتخابات فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزارت خزانہ نے فنڈز کے حوالے سے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی الیکشن کی تاریخ طے نہ کرسکے،مشاورت بے نتیجہ ختم

سیکرٹری  خزانہ نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے فنڈز دینے سے کبھی انکار نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کو ڈیمانڈز پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے۔الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن نظرثانی شدہ ڈیمانڈ بھجوائے جسے حکومت کے سامنے رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں