لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس تشدد سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہو گیا ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع
سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے یہ الزام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں لگایا ہے۔
فاشسٹ حکومت نے ظلم کی انتہا کردی گئی PTI پرانے ورکر علی بلال کو پولیس کے ظلم اور تشدد سے شہید کردیا گیا ہے۔ اس امپورٹڈ حکومت نے کارکنوں کا خون بہانا شروع کردیا ہے pic.twitter.com/K6IoAJ5tb7
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 8, 2023
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے ظلم کی انتہا کردی ہے، پی ٹی آئی کے پرانے ورکر علی بلال کو پولیس کے ظلم و تشدد سے شہید کردیا گیا ہے، اس امپورٹڈ حکومت نے کارکنوں کا خون بہانا شروع کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کا انتخابی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان
ہم نیوز پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے عائد کردہ الزام پر پولیس کا مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔