الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی الیکشن کی تاریخ طے نہ کرسکے،مشاورت بے نتیجہ ختم

شہری گھر پر ایک بلب استعمال کریں، گورنر ہاؤس میں ایک سالن پکتا ہے، غلام علی

الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی الیکشن کی تاریخ طے نہ کرسکے،مشاورت بے نتیجہ ختم ہو گئی۔

پشاور میں الیکشن کمیشن نمائندوں اور گورنر خیبر پختونخوا کا الیکشن سے متعلق مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔خیبرپختونخوا میں انتخابات تاریخ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

گورنر نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سے امن وامان صورتحال پر بریفنگ لینے کیلئے وقت مانگ لیا۔گورنرخیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن ٹیم کے درمیان اگلی ملاقات اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

 گورنر کے پی حاجی غلام علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کے پی میں انتخابات کے انعقاد پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے وفد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لاء شامل تھے۔ الیکشن کمیشن حکام نے گورنر خیبرپختو نخوا کو بریفنگ بھی دی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا وفد گورنر سے مشاورت کے لیے پہنچا ہے۔

 


متعلقہ خبریں