پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتارغیر ملکی دوشیزہ نے اسلام قبول کر لیا


سرگودھا شہر کے نوجوان سے فیس بک کے زریعے دوستی سے محبت میں گرفتار غیر ملکی دوشیزہ نے پاکستان پہنچ کردین اسلام قبول کر کے شادی کر لی۔

اپنے سسرال میں خوش وخرم زندگی کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کو محبتوں اور خوشیوں بھرا وطن قرار دے دیا۔

سرگودھا شہر کے علاقہ حمید ٹاؤن کے نوجوان محمد حمزہ سے تین سال قبل بیرون ملک میکسیکو کی دوشیزہ بیوٹسٹا اسلاس ماریہ سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی۔

اس موقع پر میکسیکومیں مقیم دوشیزہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ کر اپنے محبوب محمد حمزہ کے گھر آئی تو انہوں نے مہمان دوشیزہ کا شاندار استقبال کیا۔

مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی سے ملاقات میں غیر ملکی دوشیزہ نے اپنے مذہب کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا۔

اس کا اسلامی نام فاطمہ رکھ دیا گیا اور اس کے لئے ایمان کی استقامت کی دعا کروائی بعد ازاں نو مسلم دوشیزہ اور نوجوان محمد حمزہ نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کر لی۔

اپنے سسرال میں ازواجی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے غیر ملکی دلہن فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی یہ محبتوں اور خوشیوں بھرا وطن ہے۔

پاکستان میں مجھے جو عزت ملی وہ میرے لئے کسی انمول تحفہ سے کم نہیں ہے۔اس نے کہا کہ پاکستانی محبتوں کے جذبات کے ساتھ مہمان نواز ہیں اور پاکستان پہنچ کر مجھے یہاں کی ثقافت بہت اچھی لگی۔

نومسلم فاطمہ پاکستان کی حسین وادیوں کے نظاروں کے لئے میاں کو لئے ہنی مون پر مری روانہ ہو گئی۔


متعلقہ خبریں