’’واپس اسمبلی جانے چاہتے ہیں‘‘ اسلام آباد میں ضمنی انتخابات روک دیئے گئے

عمران خان درخواست

تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے روک دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے اسلام آباد سے ارکان قومی اسمبلی کی الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے آپ کہہ رہے تھے کہ استعفے منظور نہیں ہو رہے، اب آپ کہہ رہے غلط منظور ہوئے اس پروکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں۔

علی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے ممبران کے استعفوں کے نوٹیفکیشن معطل کر رکھے ہیں،اسلام آباد کے تین ممبران کی حد تک ہم نے  عدالت سے رجوع کیا ہے۔

عدالت نے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔


متعلقہ خبریں