نواز شریف کیخلاف سازش ہوئی، سرغنہ جنرل فیض تھا، اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو پھینک دیا، مریم نواز

نواز شریف کیخلاف سازش ہوئی، سرغنہ جنرل فیض تھا، اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو پھینک دیا، مریم نواز

سرگودھا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سازش گھڑی چور کے خلاف نہیں نواز شریف کے خلاف ہوئی، سازش میں 5 افراد کا ٹولہ شامل تھا، سازش کا سرغنہ جنرل فیض تھا۔

ن لیگ نے الیکشن مہم شروع کردی، عمران خان ہارا تو انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریگا، رانا ثنا اللہ

انہوں نے ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے پاس نوازشریف اور اپنا مقدمہ لے کر آئی ہوں، نوازشریف عوام کا نمائندہ تھا وہ کبھی مہرہ نہیں بنا، ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمرانی ٹولہ ہے،
مسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ فیض کی باقیات آج بھی کہیں بیٹھ کر آپریٹ کر رہا ہے، جنرل فیض جانتے ہیں کہ اس نے اربوں روپے بنائے، شہبازشریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں، ان کا احتساب کریں۔

انہوں نے سرگودھا کی سوشل میڈیا ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سرگودھا نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، نواز شریف بھی کبھی سرگودھا کا ساتھ نہیں چھوڑے گا، سرگودھا نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ انتخابی مہم میں اتر چکی، ن لیگ الیکشن جیتے گی، عوام کی بھرپور حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی، ڈوگر کا کیس سنتے سنتے بات الیکشن تک جا پہنچی، اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو کندھوں سے اتار کر دور پھینک دیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا اس فتنے نے آئی ایم ایف کو لکھ کر نہیں دیا کہ وہ بجلی مہنگی کر ے گا؟ جس کو صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا اس کی صداقت کے قصے پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں، دونوں میاں بیوی چار سال صرف پیسہ بناتے رہے اور مال لوٹتے رہے۔

آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں، الیکشن کا معاملہ لٹکانے کی اجازت نہیں دینگے،سپریم کورٹ

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ چند ماہ پہلے تک کہہ رہا تھا کہ پچھلی اسٹیبلشمنٹ اس کی نیپیاں بدلتی تھی، آج نیپیاں بدلنے کی ذمہ داری پرویزالہٰی نے اٹھائی ہے، پرویز الہیٰ کے بیٹے نے پوری زندگی صرف مال بٹورا ہے، یہ بزدل شخص 5 ماہ سے ٹانگ پر پلاستر لگا کر بیٹھا ہوا ہے، لوگوں کو خوف کے بت توڑنے کا بھاشن دینے والا خود چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف ہر پیشی پر عدالت جاتا تھا مگر یہ بار بار بلانے کے باوجود نہیں جاتا، کارکنوں کیلئے جیلیں اور اپنے لیے بیلیں، کہتا تھا میں نواز شریف کی جیل سے اے سی اتاروں گا لیکن اب عمران خان نوازشریف کے ڈر سے چوہے کی طرح بل میں بیٹھا ہوا ہے، نوازشریف نے خود قربانی دی، کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا، پہلی جیل بھرو تحریک دیکھی جس میں پولیس اعلان کررہی ہے، جیل بھرو تحریک میں کارکنان آگے اور پولیس ان کے پیچھے تھی، آج ٹی وی پر دیکھا سب ضمانت کے لیے رجوع کررہے ہیں، جیل کاٹنے والوں کو ایک ہی رات میں ماں، باپ اور بچے یاد آگئے، میں نے ڈیتھ سیل میں جیل کاٹی ہے۔

پشاور میں کارکنان کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں، اعجاز چودھری

مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ڈیڑھ کروڑ آبادی کے شہر میں 60 ،70 لوگ گرفتاری دینے کیلئے آئے، عمران خان تاریخ کے کوڑے دان میں جا رہا ہے، آنے والا دور نواز شریف کا ہے، میں وعدہ کرتی ہوں کہ انشااللہ سب ٹھیک ہو جائے گا، یہ الیکشن لڑنا نہیں جیت کر دکھانا ہے۔


متعلقہ خبریں