پی ایس ایل 8، محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں تیز ترین سینچری بنانے کا ریکارڈ پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا۔

پی ایس ایل 8 میں محمد رضوان نے 60 گیندوں پر سینچری بنا لی جو پی ایس ایل 8 کی تیز ترین سینچری ہے۔ محمد رضوان اپنی پرفارمنس کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف 110 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 10 چوکے مارے۔

اس سے قبل پی ایس ایل 8 میں تیز ترین سینچری کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے پاس تھا جنہوں نے 62 گیندوں پر سینچری اسکور کی تھی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں اب تک صرف 2 سینچریاں اسکور کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم پاکستان کا بڑا برینڈ کیوں نہیں ؟ شعیب اختر نے بتا دیا

بدھ کو کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 8 کے میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دی۔

ملتان کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 196 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز تک بنا سکی۔


متعلقہ خبریں