کروڑوں روپے مالیت کا نادر نمونہ غلطی سے ٹوٹ گیا


واشنگٹن: امریکہ کی آرٹ گیلری میں رکھا کروڑوں روپے مالیت کا نادر نمونہ سیاح کی غلطی سے ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرٹ گیلری میں آنے والے سیاح نے قیمتی شہ پارے کو غبارہ نما چیز سمجھتے ہوئے اٹھانا چاہا لیکن وہ وزنی ہونے کی وجہ سے سیاح کے ہاتھ سے پھسل گیا اور فرش پر گرتے ہی مکمل ٹوٹ گیا۔

بیلون ڈاگ نامی اس فن پارے کو 20 سال قبل تخلیق کیا گیا تھا اور اس کی مالیت 42 ہزار ڈالر تھی، جیف کونز کے اس شہ پارے کی قیمت پاکستانی تقریباً ایک کروڑ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کتے کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

15 انچ اونچے اس مجسمے کو نیلے پورسلین سے بنایا گیا اور اسے آرٹ وائن وڈ نامی گیلری میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بیلون ڈاگ کا اصل مجسمہ لگ بھگ 12 فٹ طویل ہے جسے بے زنگ فولاد سے بنایا گیا ہے اور یہ مجسمہ اس قدر شفاف ہے کہ اس پر شیشے کا گمان ہوتا ہے جبکہ ٹوٹنے والا شہ پارہ اسی کی نقل تھا۔


متعلقہ خبریں