پرانے آئی فون نے کروڑ پتی بنا دیا، فروخت کا نیا ریکارڈ بھی قائم

پرانے آئی فون نے کروڑ پتی بنا دیا، فروخت کا نیا ریکارڈ بھی قائم

واشنگٹن: امریکہ میں پرانے آئی فون نے نہ صرف اپنی مالکن کو اچانک کروڑ پتی بنا دیا بلکہ فروخت کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

165 سال پرانی جینز ڈھائی کروڑ میں نیلام ہو گئی

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق آئی فون فرسٹ ایڈیشن کی مالکن اس وقت کروڑ پتی بنی جب اس کے پاس موجود آئی فون فرسٹ ایڈیشن کا ایک سیل پیک ماڈل 63 ہزار 356 امریکی ڈالرز میں فروخت ہوا جو پاکستانی روپے میں تقریباً ایک کروڑ 64 لاکھ روپے کے مساوی ہے۔

15 قیراط وزنی ہیرا 9 ارب میں نیلام

میڈیا کے مطابق امریکہ میں  16 سال پرانا سیل پیک آئی فون جس قیمت میں نیلام ہوا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے والا فون 2 فروری کو ڈھائی ہزار امریکی ڈالرز کی ابتدائی بولی کے ساتھ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا اور عوام الناس سے کہا گیا تھا کہ وہ اس کی 19 فروری تک بولی لگا سکتے ہیں۔

روسی صحافی نے یوکرینی بچوں کی امداد کیلئے نوبل انعام کا میڈل نیلام کر دیا

اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلامی کے لیے پیش کرنے والے آکشن ہاؤس کو توقع تھی کہ وہ اسے 50 ہزار امریکی ڈالرز تک میں فروخت کر سکیں گے۔

سیل پیک آئی فون کیرن گرین نامی خاتون کی ملکیت تھا جو انہیں 2007 میں بطور تحفہ ملا تھا لیکن اس کے بعد فون کنکشن کے مسائل کی وجہ سے وہ اسے استعمال نہیں کرسکیں اور الماری میں رکھ کر بھول بھی گئیں۔

کیرن گرین نامی خاتون جو اب ایک کاروبار شروع کرنے کے لیے رقم جمع کرنے میں مصروف ہیں، انہیں اچانک رکھا ہوا موبائل فون یاد آیا تو انہوں نے اسے نیلامی کے لیے پیش کرنا بہتر سمجھا تاکہ کچھ رقم مل جائے جو ان کے کاروبار میں معاون ثابت ہو سکے۔

واضح رہے کہ 8 جی بی اسٹوریج والا یہ آئی فون 2007 میں 599 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، اس فون میں 3.5 انچ کا ڈسپلے اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے۔

ٹائی ٹینک کے ساتھ ڈوبنے والی گھڑی 3 کروڑ میں نیلام

یاد رہے کہ نئے آئی فون 14 میں 128 جی بی اسٹوریج اور 12 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ ایک الٹرا وائیڈ لینس بھی دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں