ڈاکٹریاسمین راشد اور غلام محمودڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی


پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اورسابق  سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین کہتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر ہے تو بتائیں ، آرڈر ہوگئے نا؟ جس پر غلام ڈوگر جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں نہیں ابھی تک نہیں ملے آرڈر۔

ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں کہ ان کا کیا ارادہ ہے، ویسے پوچھ رہی ہوں۔ جس پر غلام ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈ ر ہونے ہیں،جیسے ہی آرڈر ملیں گے ،ہمارے بندے بیٹھے ہیں وہاں پر۔

سابق سی سی پی او سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وہ ڈاک ساتھ جاتی ہے نا جس پر جج صاحبان کے دستخط ہوتے ہیں۔ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے وہ تو کورٹ ٹائم کے بعد کرتے ہیں۔

پرویز الٰہی کی آڈیو لیک، چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل، تحقیقات کا حکم دیدیا، رانا ثنا اللہ

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ اچھا ٹھیک ،خان صاحب اس حوالے سے بہت فکرمند ہیں،میں نے خان صاحب کو کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ابھی تک انہیں نہیں ملے۔

غلام محمد ڈوگر نے کہا کہ جی ابھی تک نہیں ہوئی،رات کو ڈاک دستخط ہوکر آجاتی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد بولیں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی،میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں، غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا۔

خیال رہے کہ آڈیو پر ڈاکٹریاسمین راشد اور غلام محمودڈوگر کاموقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں