امریکی وفد کا دورہ پاکستان

امریکی وفد کا دورہ پاکستان

اسلام آباد: امریکی وزارت خارجہ کا ایک وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سابقہ حکومت کے دوران تعلقات میں پیدا ہونے والے بگاڑ کو ختم کرنا ہے۔

امریکی صدارتی الیکشن، بھارتی نژاد نکی ہیلی کا سابق ’باس‘ ٹرمپ کو چیلنج

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے قونصلر ڈیریک کالیٹ کریں گے، وفد کا دورہ  18 فروری تک جاری رہے گا، اس دوران امریکی وفد بنگلہ دیش بھی جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کا وفد اس وقت پاکستان کے دورے پر آرہا ہے کہ جب ملک سخت معاشی مسائل کا شکار ہے جس سے نکلنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے مذاکرات جاری ہیں جب کہ سرکاری سطح پر لگائے جانے والے تحمینے کے تحت سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لیے 16 ارب ڈالرز درکار ہیں۔

روس و یوکرین کے درمیان امن معاہدے کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روکا، سابق اسرائیلی وزیراعظم

امریکی دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفد کے اراکین پاکستانی حکام سے ملاقانوں کے دوران سیکیورٹی اور مالی تعاون کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بھی بات چیت کریں گے۔


متعلقہ خبریں