نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ


نیوزی لینڈ میں تباہ کن سمندری طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمالی حصے میں گبریئل نقمی سمندری طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے نارتھ آئر لینڈ میں تیز ہواوْں کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد درخت اور بجلی کے پول گر گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے گھروں اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا اور نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورجن اٹلانٹک ایئرلائن کا پاکستان میں آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

آکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں اسکول بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ حکام نے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیوزی لینڈ میں 509 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ تیسرا موقع ہے کہ ملک میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں