پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے مفت وی آئی پی پاس مانگنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ وی آئی پی افراد قوت خرید رکھنے کے باوجود مفت پاس مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ مفت پاس ان کی وی آئی پی حیثیت کی تصدیق ہے۔
Actually most of the VIPs demanding free tickets are people who can afford to pay for them…but getting a free PASS is like an acknowledgment of their VIP status!
— Najam Sethi (@najamsethi) February 11, 2023
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہو رہا ہے۔پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔