جدید کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی چاہئیں، انضمام الحق

Inzamam-ul-Haq

انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا


پشاور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے کھلاڑی چاہئیں جو جدید کرکٹ کھیل سکیں۔

وہاب ریاض پی ایس ایل کے فوری بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  پی ایس ایل سے کافی اچھے کھلاڑی ملے ہیں، ہمارے پلیٸرز کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے، ہمارا وقت مختلف تھا اس دور کی کرکٹ الگ ہے، ایسے کھلاڑی چاہئیں جو جدید کرکٹ کھیل سکیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے، جو دنیا کی کسی بھی ٹیم سے آؤٹ نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ یہ جتنے بھی نوجوان لڑکے مل رہے ہیں ان کے ساتھ کام کروں، میں خود بھی ان نوجوانوں کے ساتھ کام کرکے انجوائے کر رہا ہوں۔

پی ایس ایل کے وہ نوجوان کرکٹرز جن پر سب کی نظر ہو گی

ایک سوال کے جواب میں پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے کہا کہ 6 چھکے کسی کو بھی لگ جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں