ترکیہ، شام زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی

ترکیے اور شام کی سرحد پر ایک مرتبہ پھر زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

انقرہ: ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار سے بڑھ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 16 ہزار 170 افراد زلزلے میں جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ترکیہ میں زلزلے سے 66 ہزار 132 افراد زخمی ہوئے۔

شام میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 130 ہو گئی۔

یورپی یونین کی جانب سے شام کے لیے 35 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یورپی یونین نے اسی امدادی پروگرام کے تحت ترکی کو بھی 30 لاکھ یورو دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا ہے، کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ حکومت نے اب تک کوئی خاص اقدامات نہیں کیے ہیں اور ان تک مدد نہیں پہنچی ہے۔

ترک صدر نے کہا ہے کہ یہ اتحاد و یکجہتی کا وقت ہے جبکہ تباہی کی پیشگی تیاری ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی پاکستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا اعلان

ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد کاروباری مندی بھی ہو گئی ہے جس کے بعد ترک حکام نے استنبول اسٹاک ایکسچینج کو 5 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ استنبول اسٹاک ایکسچینج 24 سال میں پہلی مرتبہ بند ہوئی ہے۔

ترک صدر نے گزشتہ روز 10 صوبوں میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاز کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں