عمران خان کا قومی اسمبلی کےضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ


چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہپی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی ہی  متعلقہ حلقوں میں قومی اسمبلی کے  ضمنی انتخابات لڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیصلہ تھا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے۔عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

پارٹی کی جانب سے سابق ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔عمران خان نے سابق ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سابقہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں