بھارت کی معروف گلوکارہ الکا یاگنک یو ٹیوب پر 2022 سب سے زیادہ سنے جانے والی گلوکارہ رہی ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق الکا نے 2022 میں کل 15.3 بلین یوٹیوب وویوز حاصل کیے ہیں جس کا تخمینہ 42 ملین وویوز یومیہ ہے۔ بھارتی گلوکارہ نے معروف امریکی ریپر ‘بیڈ بنی’ کو پیچھے چھوڑا جن کے 14.7 ملین بار گانے سنے گئے۔
بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی مداح، مگر کیوں؟
اس کے علاوہ 2021 اور 2020 میں بھی الکا یاگنک کے بالترتیب 17.7 بلین اور 16.6 بلین مرتبہ گانے سُنے گئے۔
الکا BTS اور BLACKPINK جیسے بڑے میوزیکل بینڈز کو مات دیتے ہوئے سب سے زیادہ سُنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ ئیں۔