ٹاس جیت کر کیا کرناہے؟روہت شرما بھول گئے


نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس تو جیت لیا لیکن پہلے فیلڈنگ کرنی ہے یا بیٹنگ اپنا ہی بنایا ہوا پلان بھول گئے۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان رائے پور میں ہونے والے میچ سے قبل دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت لیا لیکن فیلڈنگ یا بیٹنگ کرنے سے متعلق فیصلہ بھول گئے۔

سری ناتھ نے ٹاس کے بعد انڈین کپتان سے ان کا فیصلہ پوچھا تاہم وہ جواب دینے کے بجائے خاموش ہو گئے۔روہت شرما نے سر پر  ہاتھ رکھ کر کچھ یاد کرنے کی کوشش کی تو کیوی کپتان ٹام لیتھم  اور سری ناتھ بے اختیار ہنس پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

روہت شرما نے ایک لمحے کے توقف کے بعد بتایا کہ وہ پہلے بولنگ کریں گے۔ روہت شرما نے اقرار کیا کہ  وہ بھول گئے تھے کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹاس کے معاملے پر ٹیم سے بہت زیادہ تبادلہ خیال ہوا تھا اور وہ بھول گئے تھے کہ ایسے موقع پر کرنا کیا ہے۔

کرکٹ کے میدان کے اس انوکھے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر صارفین  کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ صارفین نے روہت شرما کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

رائے پورے میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں انڈین ٹیم نے میزبان سائیڈ کو پہلے پینتیسویں اوور میں 108 رنز پر آؤٹ کیا اور جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اکیسویں اوورز کی پہلی گیند پر 111 رنز بنا کر کامیابی حاصل کر لی۔

 


متعلقہ خبریں