پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کردیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ میں منعقد ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی  ہے، ثبوت لے کر عدالت جائیں گے۔

تیرچل گیا،میئر کراچی کیلیےپیپلز پارٹی آگے، حیدرآباد میں میئر پکا

انہوں ںے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک نے کل دیکھا کہ کراچی میں کیا ہوا؟ 70 سیٹوں پر جیت رہے تھے، ابھی تک امیدوارنتائج کیلئے آر اوز کے دفاتر کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہمارے ایم اپی ایز دھاندلی روک رہے تھے، انہیں ایکسپوز کررہے تھے تو گرفتار کر لیا گیا، بلدیاتی الیکشن میں پولیس کا کردار رہا ہے، امجد آفریدی کو کہا گیا کہ تمہیں چھوڑیں گے نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم کئی دنوں سے دیکھ رہے تھے اور پیار سے سمجھا رہے تھے، پی ٹی آئی فری اینڈ فیئر الیکشن مانگ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلاول بھٹوزرداری خود بھی کرپشن میں ملوث ہے، وہ اپنی پارٹی کی کرپشن چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔

میئر کیلیے پی ٹی آئی کےسوا تمام جماعتوں سے بات کریں گے، سعید غنی

علی زیدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو کی نہیں بلکہ اب آصف زرداری کی پارٹی ہے، جب بھی کبھی عوامی رائے کے خلاف کسی کو بٹھایا گیا تو کیا اس سے ملک کی ترقی ہوئی ؟

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آپ پاکستان کی خدمت نہیں کر رہے ہیں بلکہ نقصان پہنچا رہے ہیں، اپنی انا میں آپ ملک کا نقصان کرتے جارہے ہو۔

100 نشستوں پر کامیاب ہیں، زبردستی نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کو پالتا ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد نتائج کااعلان کیا جائے۔


متعلقہ خبریں