اسلام آباد، آج انتخابات کا انعقاد کرانا ممکن نہیں، ذرائع الیکشن کمیشن

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج انتخابات کرانے کے لیے انتظامات مکمل نہیں ہیں۔

اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم

یہ بات الیکشن کمیشن کے ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق صبح اسلام آباد میں انتخابات کا انعقاد کرانے کے لیے لاجسٹک سپورٹ ہے اور نہ ہی عملہ موجود ہے۔

میری نظر میں الیکشن کمیشن کیلئے کل الیکشن کرانا ناممکن ہے، کنور دلشاد

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کیلئے 10 سے 15 دن درکار ہیں، الیکشن کمیشن کی طر ف سے اس ضمن میں کل انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں