ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کا ممکنہ الحاق


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے الحاق کا امکان ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی قیادت سے ملاقات کے لیے پاکستان ہاؤس جانے کا امکان ہے جہاں دونوں پارٹیوں کے اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان پی ایس پی کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کی قیادت کچھ دیر بعد اسلام آباد سے کراچی پہنچے گی اور پاک سر زمین پارٹی کے عہدیداروں کا اجلاس رات 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت نے واپس آنے والے طالبان پر توجہ نہیں دی جو دہشت گردی کی وجہ ہے

ترجمان پی ایس پی کے مطابق پارٹی سربراہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی اجلاس کے شرکا سے اہم بات چیت کریں گے۔


متعلقہ خبریں