عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف کی جانب دیکھنا پڑتا ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب دیکھنا پڑتا ہے جب کہ مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کی ہم سے توقعات وابستہ ہیں۔

وزیراعظم کی عوام کو مہنگی بجلی کا متبادل سولر دینے کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے شمسی توانائی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا، عمران نیازی نے ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکا، کوویڈ کے دوران تیل و گیس کی قیمتیں کریش کر گئی تھیں لیکن پی ٹی آئی حکو مت نے سستا گیس و تیل نہ خرید کر غفلت کا مظاہرہ کیا۔

میاں شہباز شریف نے کہا پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ملک معاشی مسائل کا شکار ہے، مہنگے ایندھن کی وجہ سے معاشی مسائل درپیش ہیں، پی ٹی آئی دور میں توانائی اصلاحات نہ ہونے سے گردشی قرضے بڑھے، لائن لاسز اور بجلی چوری گردشی قرضے میں اضافے کی بڑی وجوہا ت ہیں۔

رات میں بجلی بنانے والے اینٹی سولر پینل تیار

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ کے بعد تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر گیس کا بحران بھی پیدا ہوا، ترقی پذیر ممالک مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں، امیر ملک منہ مانگی قیمت پر گیس خرید رہے ہیں، قابل تجدید توانائی ذرائع پر انحصار وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہزار میگا واٹ صلاحت کے سولر منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے، توانائی کے حصول کیلئے مقامی کوئلے کو بھی بروئے کا ر لارہے ہیں، نواز شریف دور میں ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، نواز شریف دور میں سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبے لگائے گئے، مسلم لیگ کے سابقہ دور میں ڈیم منصوبوں پر کام شروع ہوا۔

سولر سسٹم، ریفریجریٹر، اے سی اور ساونڈ سسٹم، پشاور کا مثالی سرکاری سکول

میاں شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت معاشی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، گزشتہ حکومت نے احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا، نیب کے ذریعے بدترین انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔


متعلقہ خبریں