پاکستانی بھی اب فیس بک کے ذریعے پیسے کماسکتے ہیں، بلاول بھٹو


سنگاپور: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی بھی اب فیس بک کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور میں میٹا فیس بک دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی فیس بک اسٹارز کے نئے فیچر سے اپنے مواد کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں میٹا حکام کی جانب سے مدعو کرنے پر ان کی ٹیم کا مشکور ہوں اور پاکستانی بھی اب فیس بک کے ذریعے پیسے کماسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسمبلی تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں، رانا ثنااللہ

بلاول بھٹو نے کہا کہ روزانہ 2 ارب لوگ میٹا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقعے فراہم کرنے پر میٹا ٹیم کا شکر گزار ہوں۔


متعلقہ خبریں