پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی آرمی چیف کیلئے عمران خان کا فیورٹ نہیں ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اپنا آئین حق استعمال کریں گے،پی ٹی آئی نے آرمی چیف کی تعیناتی کو غیر متنازع رکھنے کی کوشش کی،شریف فیملی نے خود آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق عمران خان کا موقف واضح ہے، انہوں نے ہمیشہ میرٹ کی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام چاہتے ہیں کہ انہیں یہ حق واپس ملنا چاہیے کہ وہ ملک کے فیصلے کریں، اگر ادارے خود کو سیاست سے دورہ رکھتے ہیں تو یہ ملک کیلئےسب سے بہتر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاستدانوں کے ایک دوسرے سے اختلافات ہوتے ہیں،فری اینڈ فیئر الیکشن ہی ملک میں استحکام لائیں گے26تاریخ کو اپنے اگلے لائحہ عمل کابتائیں گے،جب تک یہ الیکشن کااعلان نہیں کریں گے ہمارا سڑکوں پر احتجاج جاری رہے گا۔