نیا آرمی چیف کون ہو گا ؟ 5 نام وزیراعظم کو موصول ہو گئے ہیں۔
ن لیگی سینیٹر افنان اللہ کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم ہاوس کو بھجوا دی گئی ہے، وزارت دفاع نے5 سینئرجنرلزکی سمری بھجوائی ہے۔
نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے وزارت دفاع نے پانچ سینئر جنرلز کی سمری وزیراعظم ہاؤس بجوا دی ہے۔
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) November 21, 2022
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں، انہوں نے دفتری امور سنبھال لیے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے، وزیراعظم کی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت جاری ہے، سمری سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔