آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق حل ہو گا، وزیراعظم

آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق حل ہو گا، وزیراعظم

لندن: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق حل ہو گا۔

شہباز شریف، نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لینے آئے ہیں، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ بات اپنے بڑے بھائی اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے حسین نواز کے دفتر میں ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

قبل ازیں میاں شہباز شریف سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے حسین نواز کے دفتر پہنچے جہاں ان کی بڑے بھائی سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف ملاقات کے اختتام پر جب روانہ ہوئے تو میاں نواز شریف نے انہیں نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ گلے لگا کر رخصت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فرط جذبات سے چھوٹے بھائی کا بوسہ بھی لیا۔

حکومت اپنی چوری چھپانے کیلئے اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، عمران خان

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے ملاقات کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، لندن میں قیام کے دوران ان کی پارٹی قائد سے چار طویل ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ میاں شہباز شریف ، نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لینے کے لیے آئے ہیں۔

جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے، نواز شریف

وزیراعظم میاں شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شرم الشیخ کے دو  روزہ دورے کے بعد لندن پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں