پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کیلئے خوشخبری


اسلام آباد: پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) صنعت کے لیے اچھی خبر آ گئی۔

وفاقی وزیر امین الحق نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں دفتر کھولنے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور قوم پاکستان میں ٹک ٹاک کا دفتر کھلنے کی خوشخبری جلد سنے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کر رہا ہے اور فیس بک سے پاکستان میں دفتر قائم کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھنے کے پیسے بھی دینے ہوں گے؟

امین الحق نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں