پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی عدالت میں طلبی

شاکر اللہ قتل: جیل سپرنٹڈنٹ کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان | ہم نیوز

ڈی جی خان: اینٹی کرپشن عدالت ڈیرہ غازی خان  نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو طلب کر لیا ہے۔

شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ بزدار حکومت میں بنایا گیا،گرفتاری سے خوشی نہیں ہوئی، مریم نواز

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن عدالت نے 15 نومبر کو طلب کیا ہے، مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

اینٹی کرپشن عدالت کے اسپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے درج مقدمہ کے اخراج کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے اراضی اسکینڈل میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے اور واقعےکی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم

ڈاکٹر شیریں مزاری کو 21 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں