عمران خان کو انا پیچھے رکھ کر پاکستان کا سوچنا ہوگا، محمد زبیر


مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی انا کو پیچھے رکھ کر پاکستان کا سوچنا ہوگا۔

ہم نیوز کے پروگرام سیجوئشن روم میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ ختم کرنے کے علاوہ ان کے پاس کیا آپشن ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم پرامن رہیں گے لیکن میں عمران خان پر کبھی اعتبار نہیں کرتا۔

عمران خان اپنی عادت سے مجبور، اعظم سواتی نے جھوٹے الزامات لگائے، وزیر داخلہ

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے آج جو تنقید کی پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کی،وہ ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے، پرامن لانگ مارچ کریں گے تو ہم ان کو ویلکم کریں گے، لانگ مارچ پرامن نہ رہا تو رانا ثنااللہ کو کہیں گے کچھ کریں ان کو سمجھائیں۔


متعلقہ خبریں