عمران خان جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کریں، وزیر اعظم

وزیراعظم اختیار (PM authority)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کریں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور وہ ارشد شریف کے المناک قتل کو معمولی سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہے ہیں، وہ بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آ کر عدالت کو واضح کر دیں کس نے کیا کہا تھا؟ چیف جسٹس

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کریں۔


متعلقہ خبریں