پاکستانی صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت، اہلیہ کی تصدیق


سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو نیروبی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

ارشد شریف کی موقت کی تصدیق ان کی اہلیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کر دی گئی ہے، جوایہ صدیقی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے انھیں بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے، انہوں نے اپیل بھی کہ ارشد شریف کی اسپتال کی کوئی تصاویر نہ جاری کی جائیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے ارشد شریف کی وفات کو پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان قرار دے دیا، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ بشمول ان کے چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔


کینیا پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، تاحال ارشد شریف کے قتل کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل سامنے نہیں آ سکیں تاہم کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سینیر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف اے آر وائی نیوز، دنیا نیوز، آج ٹی وی اور ڈان نیوز سے منسلک رہے۔

بیرون ملک جانے سے پہلے ارشد شریف کچھ مہینے پہلے اے آر وائی سے منسلک تھے، ارشد شریف کو حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

مختلف صحافیوں کی طرف سے ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے سے متعلق تعزیتی ٹویٹ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں