بھارت کا گوگل پر 35 ارب روپے کا جرمانہ


نئی دہلی: بھارت نے گوگل پر 35 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے مقامی مارکیٹ میں گوگل کی اپنی اینڈرائیڈ ایپس کے ذریعے بالادستی برقرار رکھنے کی مبینہ کوششوں پر جرمانہ عائد کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کی کمپنی کا اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم اب تک بھارت میں غالب ہے اور یہ ملک کے تمام اسمارٹ فونز کے 95 فیصد پر چلتا ہے۔

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے کہا کہ گوگل نے آن لائن سرچ اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ اسٹور میں اپنی بالادست پوزیشن کو اپنی ایپس جیسے کروم اور یوٹیوب کے تحفظ کے لیے استعمال کیا اور مخالف ایپس کو دبایا۔

یہ بھی پڑھیں: زمین کے قریب 30 ہزار سے زائد سیارچے دریافت

سی سی آئی نے کہا کہ مارکیٹس کو میرٹ پر مقابلہ کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اور یہ ذمہ داری گوگل پر ہے کہ اس کا طرز عمل اس مقابلے کو میرٹ پر متاثر نہ کرے۔

مسابقتی کمیشن نے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے لیے گوگل کو اپنا طریقہ کار بدلنے کا حکم بھی دیا۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں