اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان


موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کل ملک کے کئی مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سےکشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلا م آباد اور بالائی پنجاب میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالا کوٹ اور راولا کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونےکا امکان

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں بالا کوٹ 01، کشمیر میں راو لا کوٹ میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔


متعلقہ خبریں