پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کے لیے مفید ہے، امریکہ


 امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کے لیے مفید ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیریک شولے  کی پاکستانی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ دیرینہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں،امریکا

امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  پاک امریکہ تعلقات مزید بہتر کرنے کے لیے بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان شعبوں میں صحت،زراعت،تعلیم اور توانائی شامل ہیں،ان شعبوں میں پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کے لیے مفید ہے۔


متعلقہ خبریں