پاکستان سے متعلق بیان دے کر امریکی صدر نے چول ماری، رانا ثنااللہ


وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کو چول قرار دے دیا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے خواہ مخواہ پاکستان سے متعلق بات کر دی، نہ کوئی ہمارا ذکر تھا نہ کوئی حوالہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کی کوئی تک نہیں بنتی تھی، انہوں نے چول ماری ہے۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ، کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے، امریکی صدر کا الزام

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی بنیادی بات نہیں ہے، اگر ہے بھی تو ہمارے وہ سیاست دان جو اپنی ذاتی اور سیاست بڑھانے کے لیے دوسرے ملکوں سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کرتے ہیں، میں سمجھتا ہوں ہمیں اپنے رویے پر بھی احتیاط کرنی چاہئے اور چولیں نہیں مارنی چاہئے۔

 


متعلقہ خبریں