فوری الیکشن نہ کروائے گئے تو ملک کو بہت بڑ انقصان ہوگا ،فواد چودھری


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ فوری الیکشن نہ کروائے گئے تو ملک کو بہت بڑ انقصان ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج انتخابی مہم کا آخری روز ہے ،عمران خان خود این اے 108 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 123 استعفے دیئے تھے انہوں نے 11تسلیم کیے، ان سے کہتا ہوں آپ نے سیاست کھیلنی ہے تو کھیلیں، آئین کے ساتھ نہ کھیلیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ قاسم سوری نے پی ٹی آئی کے سارے استعفے منظور کیے تھے،پچھلے 4 مہینے میں کیا کچھ ہوا سب قوم کے سامنے ہے۔

اکتوبر میں آئندہ دو تین سال کیلئے بڑے فیصلے ہو جانے ہیں، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ صنعت اور زراعت دونوں ہی بیٹھ گئی ہیں، بڑے ڈاکوؤں کو کیسے کیسے این آر او دیئے جارہے ہیں یہ ملک کی تباہی ہے۔ اس پر عوام کو غصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو سیکیورٹی کے بغیر باہر نکل ہی نہیں سکتے،اسحاق ڈار کے ساتھ نیو یارک میں جو ہوا وہ عوامی ردعمل ہے۔


متعلقہ خبریں