اکتوبر میں آئندہ دو تین سال کیلئے بڑے فیصلے ہو جانے ہیں، فواد چودھری

ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز رابطے میں ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، کچھ جگہوں پر تلخیاں بھی بڑھی ہیں، اکتوبر میں آئندہ دو تین سال کیلئے بڑے فیصلے ہو جانے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام
بریکنگ پوائنٹ ود مالکمیں انہوں نے کہا کہ حکمران باہر کھڑے ہو کر برگر نہیں کھا سکتے، فیصلے کیا خاک کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، یہاں فیصلے اسٹیبلیشمنٹ کرتی ہے۔ یہ حکومت باہر بیٹھ کر برگر کھانے کے قابل نہیں، آج امریکہ میں اسحاق ڈار کیا ساتھ جو ہوا وہ سب نے دیکھا۔

ایم کیو ایم کارکنان کس سے اور کیوں گلہ شکوہ کرتے ہیں؟ فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موجودہ آرمی چیف سے بہت اچھا تعلق ہے اور آخر تک رہا ہے۔ ہم اداروں کے ساتھ لڑائی میں تو نہیں جا سکتے، تو ہم چیزیں بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم فساد کے بغیر انتخابات چاہتے ہیں جس کے لیے ہمیں اداروں سے بھی بات کرنی ہے۔

 


متعلقہ خبریں