اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا، بہت ہو چکا، عوام فیصلہ کریں گے حکمران کون ہوں گے؟ شبلی فراز

اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا، بہت ہو چکا، عوام فیصلہ کریں گے حکمران کون ہوں گے؟ شبلی فراز

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا، سینیٹرزاورعام لوگوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے، اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار، تشدد کا الزام، عدالت میں پیش، دو روزہ ریمانڈ

پارلیمنٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس قسم کی حرکتوں سے ہمارا مورال اور بلند ہوگا، ہماری حکومت کو سازش کر کے گرایا گیا اور ان چوروں کو بٹھایا گیا جنہوں نے سب سے پہلے اپنی چوری کو معاف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، بہت ہو چکا، اب پاکستان کے عوام فیصلہ کریں گے کہ ان کے حکمران کون ہوں گے؟ عمران خان کال دینے والے ہیں، آپ لوگوں نے تیاری کرنی ہے۔

متاثرین سیلاب کو سیاسی بنیادوں پر ریلیف دیا جا رہا ہے، کرپشن کے دروازے کھل رہے ہیں، عبدالاکبر چترالی

سینیٹر شبلی فراز نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کر کے اس پارلیمنٹ کی عزت و وقار کو بحال کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی بھی اس حکومت کے شر سے محفوظ نہیں ہے، پارلیمنٹرینز کی عزت کو اچھالا جا رہا ہے، آج ہم پارلیمنٹ کے سامنے سراپا احتجاج ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اتوار کو ملک کی تاریخ کا اہم الیکشن، مجھے جتوانا سب کی ذمہ داری ہے، عمران خان

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پوری قوم یکجا ہے، ان کی ایک کال پر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں