سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، نواز شریف جب مشکل آتی ہے دم دبا کر لندن بھاگ جاتا ہے۔
راولپنڈی میں بارانی یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آزادی انسان کی پرواز اوپر لے کر جاتی ہے، غلاموں کی پرواز اوپر نہیں ہوتی، وہ جوتے پالش کرتے ہیں، جب اللہ نے تمہیں پر دیے ہیں تو چیونیٹیوں کی طرح رینگتے کیوں ہو، اللہ نے کسی وجہ سے پاکستان بنایا تھا، عظیم نعرہ تھا پاکستان کا مطلب کیا، لاالہ الااللہ۔
ہمارا رشتہ یہ تھا کہ ہم اپنے نبی ﷺ کے راستے پر چلنے والے ہیں، تاریخ بتاتی ہے کہ میرے نبی کی چار سال حکومت میں دو سپر پاورز نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آپ سب کو تیار کرنے کےلیے آیا ہوں، تحریک پاکستان میں میری والدہ آپ جیسی سٹوڈنٹ تھیں، انہوں نے جدوجہد کی تھی۔