کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حلف اٹھاتے ہی جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ حرکت میں آ گئے۔
ترجمان گورنر سندھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کامران ٹیسوری کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی ہیں اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ایسے کسی اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان آڈیو ٹیسٹ کروائیں، دعوے نہ کریں، خواجہ سعد رفیق
انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے اور جعلی اکاؤنٹس کے خلاف متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی برآمدگی میں بےضابطگیوں کا انکشاف
ترجمان گورنر سندھ نے کہا کہ عوام جعلی اکاؤنٹس سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔