کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اپنے دورمیں سندھ کےعوام کی بھرپورخدمت کرنے کی کوشش کی اوراس معاملے میں شہری اوردیہی علاقوں میں کوئی تفریق نہیں کی۔
کابینہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کسی پراحسان نہیں تھا یہ ان کا حق تھا، انہوں نے ہمیں ووٹ دیا تھا اور ہم نے ووٹ کا حق ادا کرتے ہوئے تعلیم و صحت سمیت ہرشعبے میں بھرپور کام کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ صرف عوام بلکہ حکومت کا کام بھی ایمانداری سے کیا اور کسی فائل کو تاخیرمیں نہیں رکھا جبکہ وفاق کے ساتھ بھی سندھ کا کیس بھرپور اندازسے لڑا۔
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صوبے میں 22 ماہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اورتھرمیں کول مائننگ کا کام مکمل ہونے کی حد تک پہنچایا۔
اجلاس میں نثار کھوڑو، منظوروسان اور دیگر وزرا کی محنت کو بھی سراہا گیا۔