قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز حیدر علی وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو طبعیت ناسازی کے باعث اسپتال لے جایا گیا ہے ۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کورونا وائرس میں بھی مبتلا
انہوں نے بتایا کہ حیدر علی آج رات اسپتال میں رہیں گے، جہاں ان کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کل ہوٹل میں آرام کرے گا۔
خیال رہے کہ حیدر علی سے قبل نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نمونیا اور اس کے بعد کورونا میں مبتلا ہو گئے تھے۔