کراچی کا ایماندار پولیس اہلکار، شہری کا گرا ہوا پرس اور پیسے اسے ڈھونڈ کر واپس کیے


کراچی کے ایماندار پولیس اہلکارنے شہری کا گرا ہوا پرس اور پیسے اسے ڈھونڈ کر واپس کر کے نئی اعلی مثال قائم کر دی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں سلطان آباد ٹریفک سیکشن ضلع ویسٹ کے کانسٹیبل نیاز علی کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی سر انجام دہی کے دوران ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے کے اعتراف میں تعریفی سند اور انعام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنا، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں مزید تیز

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریفک پولیس کانسٹیبل نیازعلی این ایل سی چوک سلطان آباد ٹریفک سیکشن ضلع ویسٹ میں ڈیوٹی پر تھا جب اسے ایک شہری کا پرس ملا جس میں شناختی کارڈ بینک کارڈ اور تیرہ ہزار روپے نقد موجود تھے۔

ٹریفک پولیس کانسٹیبل نیازعلی نے پرس میں موجود شناختی دستاویزات کی مدد سے حقیقی مالک سے رابطہ کیا اور تصدیق کے بعد اسے پرس واپس لوٹا دیا۔


متعلقہ خبریں