پولیس اور پراسیکیوشن کو فراہمی انصاف کیلئے تربیت کی ضرورت ہے، چیف جسٹس


اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ پولیس اور پراسیکیوشن کو فراہمی انصاف کے لیے مزید تربیت کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نویں انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ماہرین کانفرنس میں شریک ہونے کے لیے آئے اور کانفرنس میں شرکت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ عالمی عدالتی کانفرنس میں دیگر ممالک کے چیف جسٹس اور ججز نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں جسٹس سسٹم میں بہتری کے آئیڈیاز سامنے آئے ہیں اور تنازعات کے جلد حل کے لیے الٹرنیٹ ڈیپیوٹ ریزولیشن کی آئیڈیا کو فروغ کرنے کا آئیڈیا دیا گیا، مقدمات کی سماعت کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کا کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سائفر کی تحقیقات کرائیں، اسمبلی میں واپس آجائیں گے، عمران خان

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک ٹیکنالوجی کی مدد سے ہزاروں مقدمات کا فیصلہ کیا اور ویڈیو لنک ٹیکنالوجی سے مقدمے پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کو فراہمی انصاف کے لیے مزید تربیت کی ضرورت ہے جس سے مقدمات کو نمٹانے میں تیزی آئے گی۔ تنازعات کے حل کے لیے متبادل نظام کا قیام کرنا ضروری ہے اور تنازعات کے حل کے متبادل نظام کے مکمل نفاذ میں 5 سے 15 سال کا وقت لگے گا۔


متعلقہ خبریں